کو ئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت شہر کے مختلف علا قوں میں سڑکوں کی توسیع کا عمل جاری

25

کوئٹہ ، 12 مئی ( اے پی پی)؛کو ئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت شہر کے مختلف علا قوں میں سڑکوں کی توسیع کا عمل جاری ہے ،سریاب روڈ پہلے فیز میں اب تک ساڑھے سات کلو میٹر روڈ مکمل ہو چکا ہے جبکہ و زیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفر از بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ شہر کی ترقی اور خو بصورتی کے لئے کو ئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔

وزیر اعلیٰ بلو چستان کا کہنا تھا کہ ائیر پورٹ روڈ سمیت شہر کے جتنے بڑے منصوبے ہیں ان کو جلد مکمل کیا جا ئے گا، کوئٹہ کو ایک جدید شہر بنانے کے تمام وسائل بروے کا ر لائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستا ن کو ئٹہ پیکج کے تحت سریاب روڈ پر نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ہےجبکہ شاہوانی ایونیو پر بھی کام مکمل ہونے سے شہر یوں نے سکھ کا سانس لیا ہے، شہر یوں کا کہنا ہے کہ سریاب روڈ تو سیع منصوبے سے ٹریفک کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ، کوئٹہ کے شہر یوں نے سریاب روڈ کے فیز ٹو منصوبے شروع کرنے پر صو بائی حکومت کے فیصلے کو سراہا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے سروس روڈ پر بھی جلد کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔