لاہور 14 مئی(اے پی پی): صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے لاہور چیمبر آف کامرس میں منعقدہ انسانی حقوق کی اسٹینڈنگ کمیٹی فار مینارٹیز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ پاکستانی قوم نے ثابت کردیا کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں۔دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی نے پاکستان فوج کا ساتھ دیا ہے۔
صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد، نائب صدر شاہد نذیر چودھری اس موقع پر موجود تھے۔ سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور سٹینڈنگ کمیٹی برائے اقلیتوں کے انسانی حقوق سلیم شاکر اور دیگر بھی موجود تھے۔
صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ لاہور چیمبر نے ہمیشہ ہومن رائٹس کو تسلیم کرنے اور ان کو اہمیت دینے کی بات کی ہے۔ ہمارے ممبران میں بہت سے سکھ بھائی اور مسیحی بھائی شامل ہیں۔ مذہبی اقلیتوں کا ملک و قوم کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں اہم اپنا کردار ہے۔ انھوں نے کہا کہ صدر لاہور چیمبر کی جانب سے سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ صوبائی وزیر صوبے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو پروان چڑھانے کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کا پاکستان کی معیشت میں نمایاں کردار ہے۔
اجلاس میں ہاتھوں کی زنجیر بناکر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا ۔ صوبائی وزیر کو لاہور چیمبر آف کامرس کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔











