اسپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن پلاننگ جنوبی پنجاب/ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کا میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ

33

ملتان 15مئی )اے پی پی):اسپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن پلاننگ جنوبی پنجاب/ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کا میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ۔
ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کا کام کی سست روی پر کنٹریکٹر پر برہمی کا اظہار۔ ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے رانا وسیم احمد خان کو ٹھیکے دار کو وارننگ لیٹر جاری کرنے ہدایت دی ۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے بلڈنگ کے تمام فلورز پر جاری  ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار و مقدار کا جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے رانا وسیم نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کوکمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی زیر تعمیر بلڈنگ کے کام کی پراگریس بارے بریفنگ دی ۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ہدایت کی کہ ٹھیکہ دار کو اگلے ماہ تک کام مکمل کرنے کا  پابند کیا جائے ۔موقع پر لیبر کی تعداد بڑھا کر 2 شفٹوں میں کام کیا جائے۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے کہا کہ بلڈنگ کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار اور مقدار سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔