اسلام آباد،16 مئی (اے پی پی ): بھارتی ننگی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کی آپریشن بنیان المرصوص میں شاندار کامیابی پر صبح کا آغاز ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعاوں سے ہوا شکرانے کے نوافل ادا کیے جبکہ نماز جمعہ میں پاک فوج ،ملک اور شہداء کے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔
لوگوں کایہی کہنا ہے کہ پاک فوج سیسہ پلائی دیوار بنی رہی-یوم. تشکر کا مقصد دشمن کو پیغام دینا کہ اگر دوبارہ ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسی طرح منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔











