یوم تشکر: وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی شہید سلمان سرور کے گھر آمد، شہید سلمان سرور کے والد امتیاز سرور سے تعزیت، فاتحہ خوانی

11

لاہور 16 مئی (اے پی پی): یوم تشکر پر وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے شہید سلمان سرور کے گھر نیو گارڈن ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا، شہید سلمان سرور کے والد امتیاز سرور سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

بلال یاسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر یوم تشکر شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ منا رہے ہیں، شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے کہا کہ قوم کو شہیدوں اور انکے والدین پر فخر ہے، شہداء کے اہلخانہ کے جذبات ناقابل فراموش ہیں، وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے کہا کہ اس مٹی کے سپوتوں کی قربانیوں سے پاکستان ناقابل تسخیر بن چکا ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستانی قوم رب ذوالجلال کے ساتھ ساتھ شہداء کے والدین کی بھی مشکور ہے۔