یومِ تشکر کے موقع پر ریسکیو 1122 ملتان کی یکجہتی ریلی، پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین

19

ملتان،16 مئی(اے پی پی ):  ضلعی حکومت کے زیرِ اہتمام اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کی خصوصی ہدایت پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ملتان نے “یومِ تشکر” جوش و خروش سے منایا۔

 اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد بلال کی قیادت میں ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ریلی میں بھرپور شرکت کی۔

“آپریشن بنیان المصوص” کی کامیابی پر منائے جانے والے اس دن کے موقع پر ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ نے مل کر ریلی کا انعقاد کیا، جس میں شریک شرکاء نے دشمن کو دندان شکن جواب دینے پر پاک فوج، بالخصوص پاک فضائیہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

ریلی کے دوران “پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، اور وطن سے محبت کا والہانہ اظہار کیا گیا۔

ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے پرچم بلند کیا، جس کے بعد پولیس اور ریسکیو 1122 کے دستوں نے پرچم کو سلامی پیش کی۔ اس پرجوش تقریب میں شہریوں، سول سوسائٹی، اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ملتان اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وطنِ عزیز کی سلامتی اور عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار رہے گی۔