ہم اپنی آزادی، سالمیت اور خود مختاری اور ملک کا دفاع کرنے کی قوت رکھتے ہیں رانا ثناء اللہ

14

اسلام آباد، 16 مئی ( اے پی پی):   وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا  ہے کہ پاکستانی افواج نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم اپنی آزادی،  سالمیت اور خود مختاری اور ملک کا دفاع کرنے کی قوت رکھتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستانی قوم اور افواج پاکستان ابھر کر سامنے آئی ہے۔آج پوری قوم یومِ تشکر منا رہی ہے، ہم نے نہ کسی کو سبق سکھایا اور نہ ہی کسی پر حملہ کیا بلکہ اپنے وطن کا موثر دفاع کیا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاست اور حکومت ڈائیلاگ کے ذریعے چلتی ہیں نا کہ ڈیڈ لاک کے ذریعے۔جو برتاؤ ہمارے سے بطور اپوزیشن کیا گیا ہم پہلے بھی اس کے مخالف تھے اور اب حکومت میں ہوتے ہوئے بھی اس کے مخالفت کرتے ہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسمبلی کے فلور پر  وزیراعظم نے اپوزیشن کو بیٹھ کر افہام وتفہیم سے معاملات حل کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی جمہوری راستہ نہ اپنائے اور اپنی ضد، نفرت اور انا پر قائم رہے تو اس کا کوئی مستقبل نہیں۔آج مودی کا جو حال ہے وہ صرف اور صرف اس کے نفرت اور برتاؤ کا نتیجہ ہے