معرکہ حق ، آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی شاندار کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا

23

اسلام آباد ،16 مئی (اے پی پی) معرکہ حق ،بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی شاندار کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا ۔ دن کے آغاز میں قرآن خوانی کا اہتمام  کیا گیا، اس کے علاوہ ملک کی خوشحالی، شہداءکے بلند درجات ، افواج پاکستان کی کامیابی و کامرانی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ،مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے بھی مساجد میں خصوصی دعاﺅں کا اہتمام کیا گیا اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا گیا ۔