ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر ملتان میں پاک فوج سے اظہار تشکر کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد

40

ملتان ,17 مئی   (اے پی پی ):ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر ملتان میں پاک بھارت جنگ بندی اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کی خوشی میں پاک فوج سے اظہار تشکر کے حوالہ سے  تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں خصوصی طور پر ادارہ میں مقیم کلائنٹس اور افسران و اہلکاران کے لیے ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کی طرف سے کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اور رسپانس ٹریننگ، فرسٹ ایڈ سمیت دیگر مہارتیں سکھائی گئیں۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، میڈم ام فروا ہمدانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے دشمن کی جارحیت کو موثر اور بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی. ہم اس کامیابی پر اللہ کے شکر گزار ہیں. جس نے ہمیں سرخرو کیا، پاک فوج نے بھارت کا جنگی غرور خاک میں ملایا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ آج اس تقریب میں ہم افواج پاکستان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. تقریب کی میزبان اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈم سمیرا ستار سپرنٹینڈنٹ ڈی آر سی نے کہا کہ ادارہ میں مقیم کلائنٹس اور ملازمین کو فرسٹ ایڈ اور  ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تربیت دی جارہی ہے. تربیت کا مقصد کلائنٹس اور ملازمین کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان عبدالعزیز خان، سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نسیم اقبال، محمد میثم صدیقی اسسٹنٹ ڈائریکٹر، شیخ محمد امین سینئر بم ڈسپوزل کمانڈر سول ڈیفنس آفس ملتان، عمران مظہر سینئر انسٹرکٹر سول ڈیفنس ملتان، ڈاکٹر زاہد حسین ماسٹر ٹرینر ریسکیو 1122 ملتان، میڈم عظمی امین سائیکالوجسٹ، محمد نبیل خان پی آر او، رانا عبدالقیوم، شاہد عمران منہاس، حاجی اصغر علی، عبدالمالک، قاضی علمدار حسین، قاری عمیر امام مسجد ڈی آر سی، سمیت ادارہ میں مقیم کلائنٹس، ٹیم ریسکیو 1122، ٹیم سول ڈیفنس آفس ملتان نے بھرپور شرکت کی. تقریب کے اختتام پر پاک فوج کی فتح کی خوشی میں پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے اور کیک کاٹا ۔