اسلام آباد، 21 مئی ( اے پی پی): آسٹریلوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں آسٹریلیا ڈے جوش وخروش سے منایا گیا۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار ہمایون اختر ، آسٹریلوی ہائی کمیشن نیل ہاکنز نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہمایوں اختر نے کہا کہ پاکستان اور اسٹریلیا کے تعلقات باہمی شراکت داری اور مفادات پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کا پاکستان میں جناب کے شعبے میں کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔آسٹریلیا اور پاکستان کا باہمی تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔نے کہ پاکستان اسٹریلیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے۔
آسٹریلوی ہائی کمیشن نے کہا کہ یہ دوستی صرف حکومتی سطح پر نہیں بلکہ عوام کے درمیان رابطوں کے بارے میں ہے، جو دن بدن مضبوط ہو رہی ہے۔











