پڑھا لکھا آگے بڑھتا پنجاب “صوبائی وزیر تعلیم نے 12 اضلاع میں 8 ہفتے جاری رہنے والا منصوبہ “ایف ایل این کیمپس ” کا افتتاح کر دیا۔

24

 صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ملتان میں تعلیم پروگرام کے تحت “ایف ایل این کیمپس 2025″ کا افتتاح کر دیا ۔اس موقع پر وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بتایا کہ ۔گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن کی 50.625 ملین ڈالر مالی معاونت سے یہ منصوبہ مکمل کیا جائے گا ۔جس کے تحت پنجاب کے 12 اضلاع میں 3330 سکولوں میں 6 ہزار کیمپس لگائے جائیں گے۔ ایف ایل این کیمپس” 12 اضلاع میں 8 ہفتے جاری رہنے والا تعلیمی منصوبہ ہے۔

بنیادی خواندگی اور حساب کتاب سیکھنے کے لیے بچوں کو ان کی سطح کے مطابق پڑھایا جائے گا۔وزیر تعلیم نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت گرمیوں کی چھٹیوں میں 5 سے 9 سال تک کے بچوں میں سیکھنے کی مہارت پیدا کی جائے گی اور ان میں فنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے گا۔علاوہ ازیں تمام بچوں کو ان سمر کیمپس میں فری کتب، فلیش کارڈز، تعلیمی مواد بھی مہیا کیا جائے گا۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ تعلیم کی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔کیونکہ حکومت پنجاب کا عزم ہے کہ ہر بچے کو سیکھنے کا پورا موقع فراہم کیا جائے ۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ  تعلیم کے فروغ کے لیے کمیونٹی، اساتذہ اور شراکت داروں کی مشترکہ کاوشیں قابل ستائش ہیں۔افتتاحی تقریب میں سیکرٹری سکولز خالد نذیر وٹو، کمشنر عامر کریم خاں,ڈی سی وسیم حامد سندھو سمیت سپیشل سیکرٹری جنوبی پنجاب عبیداللہ  و دیگر افسران موجود تھے۔اس موقع پر  اساتذہ و افسران کی خدمات پر “ہیرو ایوارڈز”بھی تقسیم کئے گئے۔

اے پی پی / ملتان