حکومت اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل میں ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، اوورسیز پاکستانیز وطن عزیز کا سرمایہ ہیں:وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف

6

لاہور02 – جون:( اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعلیٰ آفس،چیف سیکرٹری آفس اورآئی جی آفس میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت پنجاب کے فوکل پرسن،بیرون ملک مقیم بھائیوں کے معامات اورمسائل حل کروانے میں اپنا کردارادا کریں گے۔اس موقع پر اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کو فعال اورمتحرک بنانے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دیا اور تمام سرکاری محکموں اورضلعی انتظامیہ کو اوورسیز پاکستانیوں کی مسائل جلد حل کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

ملاقات میں اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے ایم ڈی افضال بھٹی نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اورامور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔فضال بھٹی نے او پی ایف ہاؤسنگ سوسائٹی اور سکول کے معاملات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بلاتاخیر حل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اوورسیز پاکستانیز وطن عزیز کا سرمایہ ہیں۔اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مبارکباد دی۔ اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے کہا کہ تمام اوورسیز پاکستانی حکومت اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پوری دنیا میں اوورسیز پاکستانیوں نے بھارت کے خلاف جنگ میں شاندارفتح پر جشن منایا۔