ریسکیو 1122ملتان کی ماہ مئی کی کارکردگی رپورٹ،10821 حادثات پر بروقت ریسپانس

20

ملتان،03 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان نے ماہِ مئی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی  ہے۔پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ملتان نے مئی 2025 کے دوران شاندار خدمات سرانجام دیتے ہوئے مجموعی طور پر 10821 ایمرجنسیز پر ریسپانس دیا اور 11028 افراد کو بروقت ریسکیو کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کے مطابق، اس دوران ریسکیو 1122 کا اوسط رسپانس ٹائم 7 منٹ سے کم رہا جو کہ سروس کے معیار اور مستعدی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔جن میں؛

2527 ٹریفک حادثات،

6720 میڈیکل ایمرجنسیز ،

159 آگ لگنے کے واقعات،

313 لڑائی جھگڑے اور جرائم سے متعلق،

14 عمارتوں کے منہدم ہونے کے واقعات اور

03 ڈوبنے کے واقعات شامل ہیں۔

ان ایمرجنسیز میں 4275 افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 6335 متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ افسوسناک طور پرمختلف ایمرجنسیز میں، 437 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ مزید برآں، 580 مریضوں کو بہتر علاج کی غرض سے دوسرے ہسپتال شفٹ کیا گیا۔

ریسکیو 1122 نے  31 جانوروں کو ریسکیو کر کے انہیں ضروری طبی امداد بھی فراہم کی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے کہا کہ “ریسکیو 1122 کی اولین ترجیح عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔ ہم ہر ایمرجنسی کال پر بروقت اور موثر ریسپانس کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مئی کے دوران ریسکیو 1122 کو 52005 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے صرف 10821 حقیقی ایمرجنسی کالز تھیں۔ غیرضروری کالز نہ صرف نظام کو متاثر کرتی ہیں بلکہ حقیقی متاثرین کی مدد میں تاخیر کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔