عید کے موقع پر شہر کو روشنیوں سے جگ مگ کیا ہے :پی ایچ اے

7

 ملتان 09جون (اے پی پی ):  پی ایچ اے ملتان نے عید الاضحی کے موقع شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے۔معروف چوکوں اور شاہراہوں کو لائٹس سے آراستہ کیا گیا۔ عیدالاضحی کے اجتماعات پر خوبصورت سجاوٹی دروازوے بنائے گئے۔دمدمہ پر خوبصورت لائٹس کی تنصیب کی گئی۔ چوک کچہری تا نو نمبر، ہائی کورٹ روڈ، پل موج دریا اور چوک رشید آباد فلائی اوور کو خوبصورت لائٹس سے آراستہ کیا گیا۔ پارکوں میں عوامی سہولیات مہیا کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے عید کے موقع پر مختلف مقامات کے دورہ پر کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر شہر کو روشنیوں سے جگ مگ کیا ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر خوبصورت لائٹس کی تنصیب کی گئی ہے۔ دمدمہ پر بھی رنگ برنگی لائٹس لگائی گئی ہیں۔ چوک کچہری، رشید آباد کو روشن کیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پارکوں میں عوام کا بے پناہ رش رہا۔ پارکوں میں سیکورٹی سمیت دیگر بہترین انتظامات کیے گئے۔