جولائی 2024 تا مارچ 2025 کے دوران بجلی کی مجموعی پیداوار 90,145 گیگا واٹ آور ریکارڈ: اقتصادی سروے 2024-25

17

 اسلا م آ باد ،09 جون (اے پی پی ):اقتصادی سروے 2024-25 کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار، تنصیب شدہ صلاحیت اور توانائی کے مختلف ذرائع کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق مارچ 2025 کے اختتام تک ملک میں کل نصب شدہ بجلی کی صلاحیت 46,605 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جو بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لئے ایک مضبوط نظام کی عکاسی کرتی ہے۔جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران کل بجلی کی پیداوار 90,145 گیگا واٹ آور ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ایک بہتر کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔ مالی سال 2025 کے اسی عرصے کے دوران ملک میں بجلی، گیس، پٹرولیم اور کوئلے کا استعمال جاری رہا۔ اس عرصے میں بجلی کا استعمال 80,111 گیگا واٹ آور رہا، پٹرولیم مصنوعات کی کھپت 13.17 ملین ٹن ، روزانہ اوسطاً 3,143 ملین کیوبک فٹ قدرتی گیس استعمال کی گئی جبکہ کوئلے کا استعمال 16.2 میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا۔