قصور۔2جولائی(اے پی پی)ملک بھرکی طرح قصورمیں بھی محرم الحرام کی مجالس اورجلوس کے پروگرام جاری ہیں۔آج6محرم الحرام کے موقع پرمولاغازی عباس علمدارکامرکزی جلوس قصورمیں امام بارگاہ حسینیہ کوٹ رکندین خاں سے برآمدہوا۔
اس موقع پر ماتمی جلوس بھی برآمدہوا،نوحہ خوانی کی گئی،ماتم کیاگیااورننھے منھے بچوں نے بھی مولاغازی عباس علمدارکوبھی پُرسادیا۔جگہ جگہ ٹھنڈے مشروبات کی سبیلیں بھی لگائی گئیں،قصورپولیس کی طرف سے سکیورٹی کے بھی فول پروف سخت انتظامات کئے گئے۔ 6محرم الحرام کے موقع پر مولاغازی عباس علمدارکو پُرسا دینے کیلئے اہل تشیع اورعوام کی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔