کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کا زیر تعمیر کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ

1

ملتان، 3جولائی(اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے زیر تعمیر کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا اور منصوبے کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سنٹر کو جلد از جلد فنکشنل کیا جائے۔

کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ یہ عمارت شہر کے وسط میں واقع ہونے کے باعث ایک مرکزی حیثیت رکھتی ہے اور اسے جدید تقاضوں کے مطابق خوبصورت انداز میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ عمارت کے ٹاپ فلور پر فوڈ کورٹ بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاکہ شہریوں کو ایک پرکشش اور سہولیات سے آراستہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ڈی جی پی ایچ اے رانا سلیم نے بتایا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر 2047 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے، جس میں کل سات فلورز شامل ہوں گے۔ منصوبے کے تحت دو فلورز کمانڈ اینڈ کنٹرول کے لیے مختص کیے گئے ہیں، ایک فلور پر پارکنگ کی سہولت دی جائے گی جبکہ باقی چار فلورز کو آوٹ سورس کیا جائے گا۔

ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم نے کمشنر کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی اور تعمیراتی مراحل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔