فیصل آباد ,12 جولائی (اے پی پی (وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع فیصل آباد کے سپیشل پرسنز کیلئے وہیل چیئرز کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی جانب سے خصوصی افراد میں مزید51 وہیل چیئرز تقسیم کردی گئیں۔اس سلسلہ میں میونسپل کارپوریشن ہال میں تقریب منعقد ہوئی۔ سابق ایم پی ایز حاجی اکرم انصاری، فقیر حسین ڈوگر،میاں طاہر جمیل مہمان خصوصی تھے۔ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال خالدہ رفیق،ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ عالم،مسلم لیگی رہنما راجہ دانیال،آفتاب اکبر چوہدری ودیگر بھی موجود تھے۔ سابق اراکین صوبائی اسمبلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خصوصی افراد کو معاشرے کا کار آمد فرد بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپیشل پرسنز ریاست کی ذمہ داری ہیں ان کی دیکھ بھال ہم سب پر فرض ہے۔ وہیل چیئرز کی فراہمی سے خصوصی بچوں کی مشکلات کا ازالہ ہوگا۔خالدہ رفیق نے بتایا کہ 37 مینول اسسٹنٹ کنٹرولر اور14مینول ایکٹیو وہیل چیئرز خصوصی بچوں میں تقسیم کر دی گئی ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔تقریب میں موجود سپیشل پرسنز نے وہیل چیئرز کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا.











