سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خانیوال آمد، میڈیا سے گفتگو

14

خانیوال15جولائی(اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خانیوال آمد، ممبر قومی اسمبلی این اے 145 خانیوال محمد خان ڈاہا سے ان کے والد سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان خان ڈاہا کی وفات پر تعزیت کی۔ انہوں نے حاجی عرفان خان ڈاہا کی مسلم لیگ کے لیے گراں قدر خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا بعدازاں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈاہا ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کی ۔

 انہوں نے اس دوران دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کا عندیہ دیا،  اور کہا کہ خانیوال میں یونیورسٹی کے قیام کے  لئے خود بھی محمد خان ڈاہا کے ساتھ کھڑا ہونگا اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے تعمیرات و مواصلات رانا سلیم حنیف مسلم لیگ( ن) کے عہدیداروں، کارکنان اور دیگر معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی بعدازاں انہوں حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کی قبر پر فاتحہ خوانی کی –