کمشنرملتان کی ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کی ہدایت

21

ملتان۔ 19 جولائی (اے پی پی):کمشنرملتان عامر کریم خاں نے ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی ہے ۔  ہفتہ کوکمشنر ملتان کی زیر صدارت  ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو، ملتان ڈویژن کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ترقیاتی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ترقیاتی محکموں کے افسران کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عامر کریم خاں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ملتان ڈویژن کی ترقی کا ٹاسک سونپا ہے،ترقیاتی سکیموں کی انسپکشن کرکے کوالٹی، شفافیت کی جانچ پڑتال خود کروں گا،ادھورا، غیر معیاری کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ کمشنر ملتان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی ازخود انسپکشن کریں،حکومت پنجاب انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے بروقت فنڈز فراہم کررہی ہے، تمام نئی سڑکیں موسمیاتی تغیرات کو مدنظر رکھ کر بنائی جائیں، سڑکوں کے اطراف میں  بڑے پیمانے پر درخت لگائے جائیں،نہروں کے اطراف میں  زیر تعمیر سڑکوں پر کیٹل گھاٹ لازمی تعمیر کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے موثر ڈرینیج نظام ناگزیر ہے،بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کےلئے نئی سڑکوں کے ساتھ زیر زمین سٹوریج کنوئے بنائے جائیں ،سڑکوں کے کنارے جدید سائن بورڈز لگائے جائیں گے اور تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے،سڑکوں کی انجنیئرنگ ڈرائنگز میں نکاسی اور سٹوریج کا خاص خیال رکھا جائے گا۔کمشنر ملتان نے تمام متعلقہ محکموں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے سڑکوں کی تعمیر سے پہلے روابط کو بہتر بنائیں،تکمیل کے بعد کسی دوسرے محکمہ کو کھدائی کی اجازت نہیں ہوگی۔اس دوران ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مبشر الرحمن نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈویژن بھر میں 120684 ملین روپے کی 79 سکیمیں جاری ہیں،سالانہ ترقیاتی بجٹ میں ملتان ڈویژن کی30892 ملین روپے کی 120 نئی سکیمیں شامل ہیں،35 سکیمیں ڈی ڈی سی، 18 سکیمیں ڈی ڈی ڈبلیو پی،59 ڈی ڈی ایس سی اور آٹھ سکیمیں پی ڈی ڈبلیو پی فارم پر منظور ہوں گی ۔دوران اجلاس ڈویژن بھر میں 24 نئی سڑکوں کی تعمیرومرمت، اپ گریڈیشن ، بحالی و توسیع سمیت دیگر ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی،جن میں400 ملین روپے کی لاگت سے مخدوم رشید ڈرینیج اور سیوریج کی بحالی سکیم ، 391 ملین روپے کی لاگت سے سیداں والا تا ماڈل ٹاون 1.10 کلومیٹر ملتان ایونیو کی تعمیرو مرمت و بحالی سکیم ،390 ملین روپے کی لاگت سے واپڈا ٹاون فیز ٹو ہونڈا شو روم اے 1.24 کلومیٹر روڈ کی اپ گریڈیشن سکیم،393 ملین روپے کی لاگت سے ہونڈا شوروم عبداللہ روڈ ت بختاور امین ہسپتال 1.40 کلومیٹر روڈ کی اپ گریڈیشن سکیم،303 ملین روپے کی لاگت سے ملتان ایونیو تا بختاور امین نزد اراضی سینٹر ایک کلومیٹر روڈ کی اپ گریڈیشن سکیم،248 ملین روپے کی لاگت سے ملتان ایونیو اراضی سینٹر تا سہو چوک 0.95 کلومیٹر روڈ کی اپ گریڈیشن سکیم،171 ملین روپے کی لاگت سے چنگی عمر پورتا جلال پور پیر والا نو کلومیٹر طویل سڑک کی بحالی سکیم ،210 ملین روپے کی لاگت سے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کی توسیع و بحالی سکیم،396 ملین روپے کی لاگت سے ماڈل ٹاون چوک تو واپڈا چوک 1.10 کلومیٹر طویل سڑک کی اپ گریڈیشن،392 ملین روپے کی لاگت سے واپڈا ٹاون میپکو افس تا نگانہ چوک 1.10 کلومیٹر طویل سڑک کی اپ گریڈیشن سکیم اور392 ملین روپے کی لاگت سے نگانہ چوک تو واپڈا ٹاون فیز ٹو 1.10 کلومیٹر سڑک کی اپ گریڈیشن سکیم شامل ہیں کی منظوری دی گئی۔ضلع خانیوال تحصیل جہانیہ کی ایکسٹینشن اور بحالی آف اربن سیورج سسٹم کی 150 ملین روپے کی سکیم ،129 ملین روپے کی لاگت سے چک نمبر 41 A/10-R تا چک 30/10-R سڑک کی تعمیرو مرمت، ضلع خانیوال کی پل مہمے والی کا سردار پور روڈ 200 ملین روپے کی لاگت سے سڑک کی بحالی ،ضلع خانیوال کی نواں شہر روڈ تا سردار پور روڈ کی توسیع و بحالی کیلئے 250 ملین روپے کی سکیم،210 ملین روپے کی لاگت سے سلاروائن تا ممدال کبیر والا سڑک کی بحالی و توسیع سکیم،150 ملین روپے کی لاگت سے ضلع خانیوال کے چک نمبر 41 پانچ کلو میٹر لنک روڈ کی بحالی سکیم،200 ملین روپے کی لاگت سے اولک ساندھو تا حشمت میرالی 10 کلومیٹر سڑک کی بحالی و اپگریڈیشن سکیم ،170 ملین روپے کی لاگت سے چترو گڑ مائنر تا پل ٹھاکر 7 کلومیٹر سڑک کی بحالی و اپ گریڈیشن سکیم،145 ملین روپے کی لاگت سے پل پرمولی تا کھندا ہراج کبیر والا 6.50 کلومیٹر سڑک کی بحالی و توسیع کی سکیم ،ضلع وہاڑی تحصیل بورے والا کے چک نمبر 461 تا 449 5 کلومیٹر کی 125 ملین روپے کی لاگت کی سکیم ،اڈہ 27 بھٹا تا کرم پور چھ کلومیٹر طویل سڑک کی 181 ملین روپے لاگت کی بحالی کی سکیم،141 ملین روپے کی لاگت سے پیپلی روڈ تا 192ای بی 3.80 کلومیٹر سڑک کی بحالی سکیم اور200 ملین روپے کی لاگت سے ڈی ایم روڈ تا چک 253 ای بی طفیل اباد پانچ کلومیٹر سڑک کی بحالی و توسیع سکیم کی منظوری دی گئی۔