تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے ، دفتر خارجہ

19

اسلام آباد ، 24 جولائی(اے پی پی ):  دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، پاکستان پُرامن سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، پاکستان کا مؤقف امن، قانون اور اصولوں پر مبنی ہے، پاکستان بھارت کو سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا ، اب فیصلہ بھارت کو کرنا ہو گا کہ وہ کونسی پالیسی اپناتا ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اعلیٰ سطح کے دورے پر امریکا میں ہیں، یو این سیکریٹری جنرل اور صدر سے انہوں نے ملاقاتیں کیں، اسحاق ڈار نے یو این سلامتی کونسل میں غزہ اور فلسطین کے معاملے پر بھی بات کی، انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر کھلی بحث میں بھی شرکت کی۔