شیخ الاسلام حضرت بہاوءالدین زکریا ملتانی کا 786 واں عرس، ضلعی انتظامیہ تقریبات کے انتظامات کیلئے سرگرم

35

ملتان، 28 جولائی( اے پی  پی)شیخ الاسلام حضرت بہاوءالدین زکریا ملتانی کا 786 واں عرس31 جولائی سے شروع ہوگا اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ 3 روزہ عرس کی تقریبات کے انتظامات و سکیورٹی کیلئے سرگرم ہوگئی ہے -ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے ضلعی محکموں کا  منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدلسمیع شیخ،زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ایاز گیلانی بھی موجود تھے جبکہ پولیس،اوقاف،کارپوریشن ،ریسکیو 1122 سمیت تمام محکموں نے بریفننگ بھی دی-

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ عرس مبارک پر زائرین کی مکمل مہمان نوازی کرینگے جبکہ بہتیرن صفائی و سیکورٹی انتظامات کے ذریعے تمام تقریبات کے شرکاءکو خوشگوار تاثر دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زائرین کو بہترین قیام و طعام اور موثر ٹریفک پلان تشکیل دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی محکمے 3 روز اپنے کیپمس قلعہ کہنہ پر برقرار رکھیں گے۔ کسی بھی صورت حال میں فوری ریسپانس کیلئے پولیس مکمل چوکس رہے گی جبکہ دربار کے اطراف اور قیام گاہوں کی مکمل سکریننگ کی جائے گی۔