پاکستانی عوام بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کو مسترد کرتی ہے، امیر مقام

18

اسلام آباد، 5 اگست ( اے پی پی): وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈی چوک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کو مسترد کرتی ہے، کشمیری عوام اکیلی نہیں، جب تک ان کو حق خودارادیت نا مل جائے کشمیریوں کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھیں گے۔انجینئر امیر مقام نے کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان کے حقِ خودارادیت کے لیے سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

امیر مقام نے کہ پاکستان اور اس کے عوام نے کشمیریوں کے لیے ہمیشہ اواز بلند کی، کشمیریوں نے بھارت کے غیر قانونی تسلط کو کبھی بھی تسلیم نہیں کیا۔ بھارت کو کشمیریوں کا ان کا حق خود ارادیت دینا ہوگا۔

کشمیریوں کے حق میں اواز بلند کرنے پر وزیر اطلاعات نشریات کا شکریہ ادا کیا یوم استحصال کشمیر ریلی کے انعقاب کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔