وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا

18

اسلام آباد، 06اگست (اے پی پی): وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کی جانب سے پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔

شہریار آفریدی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ شہریت بل ہے کیا، ایوان کو بتایا جائے۔وزیر مملکت داخلہ نے بتایا کہ یہ بل سینیٹ اور قائمہ کمیٹی کے بعد منظور ہوا، بہت ممالک میں دوسری شہریت کیلئے اپنی شہریت ترک کرنا پڑتی تھی، جرمنی سمیت کئی ممالک کے ساتھ ہمارا دوہری شہریت کا معاہدہ ہوگیا ہے، اب اوورسیز پاکستانیوں کو دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنے کیلئے پاکستانی شہریت ترک نہیں کرنا پڑے گی۔

وزیر مملکت  برائے داخلہ طلال چودھری نے  سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل 2025  بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ طلال چودھری نے وفاقی ترقیاتی ادارہ ترمیمی آرڈیننس  2025بھی ایوان میں پیش کیا ۔