ملتان ،09 اگست (اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آزادی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے
ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے جشن آزاد تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔ریڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر اور ضلعی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے جشن آزادی اور آپریشن معرکہ حق کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں قومی ہیروز اور شہداء کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آزادی کا دن بھرپور قربانیوں کے بعد نصیب ہوا۔ہمارے قومی ہیروز اور شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمیں شناخت دی۔زندہ قومیں اپنی ازادی کا دن اور مقصد کبھی نہیں بھول سکتیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ بہترین پروگرامز کا انعقاد کر رہی ہے۔ضلع بھر میں بھرپور لائٹنگ اور فلوٹ چلائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس تصویری نمائش کا مقصد بھی یہی ہے کہ اپنے بزرگوں اور شہیدوں کے اس لازوال کارنامے کو منفرد انداز میں اجاگر کیا جائے۔











