اسلام آباد ،10 اگست ( اے پی پی): قیام پاکستان کے سلسلے میں دستاویزی سیریز پاکستان کی کہانی-قسط نمبر 3 جاری کر دی گئی ہے ۔دستاویزی فلم میں پاکستان کی چند ان کہی مختصر کہانیاں شامل کی گئی ہیں، جو 1920 سے 1929 کے دور پر مبنی ہیں۔اس میں خلافت عثمانیہ کے زوال کے خطرناک اثرات اور برصغیر کے مسلمانوں کی سیاسی بے چینی اور جدوجہد سے روشناس کروایا گیا ہیں۔ ،تحریک خلافت کے اثرات سائمن کمیشن کے خلاف ملک گیر احتجاج، علی برادران کی گرفتاری اور بی اماں کا کردارسمیت مسلم میڈیا کا مسلم شناخت اور الگ قوم کی آگاہی کو اجاگر کرنے میں کردار،
سمیت یہ تمام تاریخی حقائق اس سیریز کا حصہ ہیں، جو تحریک پاکستان کے پس منظر کو نئی نسل کے سامنے لانے کی ایک کوشش ہے۔اس قسط میں مختلف پاکستانی مورخین کے ماہرین کی آراء بھی شامل کی گئی ہیں











