اسلام آباد ، 13 اگست ( اے پی پی ) : ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے بڑے جراتمندانہ ، پیشہ وارانہ طریقے سے 50 گنا بڑے دشمن کو زیر کیا اور دشمن کو یہ پیغام دیا کہ وہ ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ ہماری جری افواج دشمن سے مقابلے کے لئیے پوری طرح تیار ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انیوں نے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا قوم کو جشن آزادی بہت بہت مبارک ہو یوں تو 78 سالوں سے قوم یوم آزادی کا جشن مناتی چلی آ رہی ہے پر اس بار آزادی کا دن منانے کا لطف ہی کچھ اور ہے جو کہ درحقیقت بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ افواج پاکستان نے بھارت کو عبرتناک اور شرمناک شکست فاش دی ہے جس سے ہم سب کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔
مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں یہ ایک لمحہ فکریہ ہے تجدید عہد وفا کا بھی کہ اب ہم نے اپنے وقار و منصب کی دلو جان سے حفاظت کرنی ہے جو کہ افواج پاکستان نے ہمیں دلا یا ہے کہ سبز پرچم کے تحت ایک قوم بن کر اتحاد و ملی یکجہتی و یگانگت کا اعادہ کریں ۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان بہادروں کا ملک ہے اور دنیا بہادروں سے ہاتھ ملاتی ہے اور ہم نے دیکھا ہے کہ امریکہ اور دنیا کے دوسرے ممالک میں جسطرح سے ہمارے فیلڈ مارشل کو اعزاز دیا جاتا ہے اور جسطرح سے ہمارے وزیراعظم اور وزیر خزانہ کو عزت دی جا رہی ہے یہ مثالی ہے وجہہ یہی ہے کہ مستقبل میں اس خطے کا سپہ سالار ، بادشاہ پاکستان اور چین ہےکوئی اور نہیں ۔











