اسلام آباد، 13 اگست (اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم جشن آزادی بھرپور عقیدت، محبت اور جوش و جذبے منائیں گی اور اس بار یوم آزادی کو معرکۂ حق کی مناسبت سے منایا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ایم این اے آغا رفیع اللہ نے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آیئ نے 14 اگست کو احتجاج کی کال دی ہے جبکہ یہ دن قومی اتحاد و یگانگت اور یکجہتی کی علامت ہے۔











