اسلام آباد، 14 اگست (ٓے پی پی ): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر ایمل ولی خان نے ملاقات کی ہے ۔سینیٹر نے وزیر اعظم کو اے این پی کی جانب سے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جس پر وزیراعظم نے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نمائندگی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی۔
اس موقع پر سینیٹر ایمل ولی خان نے یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم کو مبارکباد بھی دی۔
اس کے علاوہ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو بھی ہوئی-
ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی شریک تھے-











