کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر کا اولڈ ایج ہوم کا دورہ، بزرگ شہریوں کے ساتھ جشنِ آزادی کی خوشیاں بانٹیں

23

ملتان(14 اگست 2025) کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کے ہمراہ اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا، جہاں بزرگ شہریوں کو جشنِ آزادی کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے تحائف تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے بزرگوں کے ساتھ مل کر جشنِ آزادی کا کیک بھی کاٹا۔کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ 14 اگست کا دن ہمیں اتحاد اور اپنے بزرگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، بزرگوں کے ساتھ جشن منانا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ بزرگ شہریوں نے اس موقع پر اپنی زندگی کے یادگار لمحات اور 1965 اور 1971 کی جنگوں کے جذباتی واقعات بھی شیئر کیے۔تقریب کے دوران بزرگ شہریوں نے پاک فوج اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور حالیہ “بنیان المرصوص” آپریشن کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ بزرگوں نے نوجوان نسل کو پاکستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کی تلقین بھی کی۔