تحریکِ پاکستان کی جدوجہد ہمارے آبا و اجداد کی قربانیوں، عزم اور ایمان کی روشن مثال ہے؛ رانا مشہود احمد خاں

37

اسلام آباد،15اگست(اے پی پی ): چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ تحریکِ پاکستان کی جدوجہد ہمارے آبا و اجداد کی قربانیوں، عزم اور ایمان کی روشن مثال ہے۔

ان خیالات کا اظہار  انہوں نے  ایوانِ اقبال کمپلیکس لاہور میں تحریکِ آزادی کی جدوجہد اور یومِ آزادی پاکستان کے حوالے سے منعقدہ  سیمینار سے خطاب میں کیا۔ جشنِ آزادی کے موقع پر ہونے والے اس علمی و فکری اجتماع میں خصوصی مہمان لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول، سابق گورنر پنجاب، اور مہمانِ مقررین سلمان غنی (سینئر صحافی و تجزیہ کار) اور بریگیڈیئر (ر) جاوید اقبال نے شرکت کی۔

رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ  نوجوان نسل پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان سنہری روایات کو زندہ رکھتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی حفاظت کے لیے قومی یکجہتی، اتحاد اور قربانی کے جذبے کو ہمیشہ قائم رکھنا ضروری ہے۔