سوات : فیڈرل ریزرو پولیس کی کارروائیاں  جاری، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف عمل

26

‎ سوات، 17 اگست ( اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر فیڈرل ریزرو پولیس کی ٹیمیں سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں فوری امداد کی فراہمی اور محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے مختلف ٹیمیں سرگرم ہیں۔

‎فیڈرل ریزرو پولیس کے جوانوں نے متعدد متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، جب کہ پولیس کی میڈیکل ٹیمیں طبی امداد بھی فراہم کر رہی ہیں۔

‎وزیر داخلہ محسن نقوی نے متاثرین کو مناسب رہائش اور تین وقت کا کھانا فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو ہر ممکن سہولت دی جا سکے۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ متاثرہ لوگوں کا اپنے خاندان کی طرح خیال رکھا جائے تاکہ وہ اس آزمائش سے جلد باہر آ سکیں۔