ملتان18اگست(اے پی پی ): کمشنرملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت پیر کے روزکلینک آن ویلز پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہاکہ چیف منسٹر کلینک آن وہیلز پروگرام کے تحت صحت کی سہولیات دہلیز پر فراہم کررہے ہیں اور کلینک آن وہیلز میں طبی معائنہ، بنیادی ٹیسٹ، ادویات، الٹرا ساﺅنڈ اور حفاظتی ٹیکہ جات کی سہولت شامل ہے۔
انہوں نے کہاکہ کلینک آن وہیلز سے مریضوں کا بوجھ THQ اور بنیادی مراکز صحت پر کم ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موبائل کلینک یونین کونسلز کے دوروں میں شہریوں کو بروقت صحت کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب حکومت شہریوں کو علاج کی بہتر سہولیات دینے کے لیے کلینک آن وہیلز منصوبے پر عمل پیرا ہے۔انہیں بریفنگ میں بتایاگیاکہ کلینک آن وہیلز گاڑی میں ڈاکٹر، لیڈی ہیلتھ وزیٹر اور 28 اقسام کی ادویات دستیاب ہیں۔کلینک آن وہیلز میں معمولی بیماریوں کا علاج، زچگی کے بعد کی دیکھ بھال اور ریفرل(1034) کی سہولت موجود ہے۔ انہیں بریفنگ میں بتایاگیاکہ دو سال سے کم عمر بچوں کی ویکسینیشن اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کی غذائی جانچ کلینک آن وہیلز میں شامل ہے۔ کلینک آن وہیلز میں ہیپاٹائٹس، ملیریا، شوگر اور ہیموگلوبن ٹیسٹنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ انہیں بریفنگ میں مزیدبتایاگیاکہ کلینک آن وہیلز میں فیملی پلاننگ اور صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔
ضلع ملتان میں 24 دیہی وہیکلز،4 ایف ایم ایچ یو اور 4 یو ایس جی وہیکلز فنکشنل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھوسمیت اجلاس میں ملتان ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنر زموجودتھے ۔ڈپٹی کمشنر خانیوال نے بتایاکہ ضلع خانیوال میں 22 وہیکلز، 18 کیمپ اور 4 الٹراساونڈ گاڑیاں فنکشنل ہیں۔
ڈی سی لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے بتایاکہ ضلع لودھراں میں 14 بولان گاڑیاں، تین ٹرک، 11 پیسنجر وین اور تین یو ایس جی وین دستیاب ہیں۔اجلاس میں ڈی سی وہاڑی عمرانہ توقیر نے بتایاکہ ضلع وہاڑی میں 19 پیسنجر وین،3الٹراساونڈ اور 3 دیہی وہیکلز دستیاب ہیں۔
اجلاس میں اے سی جی جاوید خان، اے سی آر مکرم خان اضلاع کے سی او ہیلتھ موجودتھے۔











