صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا دورہ گجرات

23

لاہور 18 اگست(اے پی پی) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نےگجرات میں سروس موڑ فلائی اوور پر جاری کام کا معائنہ کیا۔متعلقہ حکام کی صوبائی وزیر کو سروس موڑ فلائی اوور پر پیش رفت بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر کی سروس موڑ فلائی اوور کیلئے ریلوے حکام سے ایک ہفتے کے اندر این او سی حاصل کرنے کے ہدایت کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ مفاد عامہ کے اس منصوبے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی۔سروس موڑ فلائی اوور میں توسیع کی گئی ہے ،چوہدری شافع حسین نے سروس موڑ فلائی اوور دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔