یوم آزادی:  معرکہ حق کنگ آف رنگ کک باکسنگ فائٹ نائٹ ایونٹ شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس  میں منعقد

71

راولپنڈی، 19 اگست ( اے پی پی): ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام جشن آزادی 2025 معرکہ حق کنگ آف رنگ کک باکسنگ اور پاکستان پروفیشنل باکسنگ فائٹ نائٹ ایونٹ شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس  میں منعقد ہوا۔

ایونٹ میں چاروں صوبے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے کھلاڑیوں کے درمیان 18 کنگ آف رنگ کک باکسنگ، چار پروفیشنل باکسنگ فائٹس ہوئیں۔

چیمپئن شپ میں  انٹرنیشنل بیلٹ ٹائٹل فائٹ بشرا اختر نے افغانستان کی منیرہ بختیاری کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے بیلٹ ٹائٹل پاکستان کے نام کیاجبکہ پروفیشنل باکسنگ فائٹ اسامہ ساجد ملک نے  افغانستان کے اسد اللہ  کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے بیلٹ ٹائٹل پاکستان کے نام کیا۔

اختتامی تقریب میں چیئر پرسن وومن ونگ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر سحرش قمر  نے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کو شاندار ایونٹ کرانے پر مبارکباد اور پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کی۔