اسلام آباد06 ستمبر (اے پی پی ):پاکستان بیت المال کی منیجنگ ڈائریکٹر شاہین خالد نے کہا ہے کہ 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ایک ایسا دن ہے جو قربانی، بہادری اور اتحاد کی علامت ہے۔
اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ وطنِ عزیز کی آزادی اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری قوم کو ہمیشہ یکجا رہنا ہوگا۔ شاہین خالد نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد رکھنے اور ان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنی آزادی کی قدر کرنے اور آنے والی نسلوں کو اس کی اہمیت سے آگاہ کرنے کا عہد کرنا چاہیے تاکہ وہ بھی ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے ہر وقت تیار رہیں۔











