اسلام آباد، 06ستمبر(اے پی پی ):یوم دفاع پاکستان کے موقع پر حریت رہنما عبدالحمید لون نے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر عالمی تاریخ کا بڑا دن ہے جب افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
آج کا دن اس خوشی کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ افواج پاکستان اس ریاست کی محافظ ہے، قوم اور افواج متحد ہو کر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، 10 مئی نے بھی اس معرکے کو دوبالا کر دیا ہے۔ اپنی عظیم فوج اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔











