جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، لاہور کی تاریخی و سرکاری عمارتیں سبز و سفید روشنیوں میں نہا اٹھیں

27

لاہور، 6 ستمبر (اے پی پی): جشنِ عید میلاد النبی ﷺ ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے شہر کو خوبصورتی سے سجایا ہے۔
جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر لاہور کی فضائیں نعتوں اور درود و سلام کی صداؤں سے گونج رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے شہر کے حسن کو چار چاند لگاتے ہوئے تمام تاریخی اور سرکاری عمارتوں کو سبز و سفید رنگ کی روشنیوں سے سجا دیا ہے۔ مینار پاکستان، ٹاؤن ہال، پنجاب اسمبلی اور تمام سرکاری عمارتیں دلکش روشنیوں میں جگمگا رہی ہیں۔
شہریوں کی بڑی تعداد رات گئے تک ان مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے مختلف مقامات کا رخ کر رہی ہے۔
لاہور کی روشن وادیوں میں یہ چراغاں اس بات کی علامت ہے کہ اہلِ ایمان اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی آمد کا جشن بھرپور عقیدت اور جوش و خروش سے منا رہے ہیں۔