ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب عظمیٰ کاردار کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

24

قصور،7 ستمبر(اے پی پی)ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب عظمیٰ کاردار کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب عظمیٰ کاردار نے دریائے ستلج میں ہائی فلڈ کی صورتحال کے پیشِ نظر ضلع قصور کا دورہ کیا۔ انہوں نے تلوار پوسٹ پر قائم فلڈ ریلیف کیمپس میں انتظامات کا جائزہ لیا، جہاں ڈپٹی کمشنر قصورعمران علی اور اسسٹنٹ کمشنر قصور نے فوکل پرسن کے ہمراہ تفصیلی بریفنگ دی۔عظمیٰ کاردار نے ڈھایا بند پر قائم فلڈ ریلیف کیمپس، ریسکیو میڈیکل کیمپ، ایریگیشن، لائیو اسٹاک، پولیس اور پاکستان نیوی کے کیمپس کا بھی معائنہ کیا اور انتظامات کو سراہا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر قصور اور عظمیٰ کاردار نے کشتی کے ذریعے زیرِ آب دیہاتوں کا دورہ کیا اور متاثرہ افراد کے انخلا کے عمل کا جائزہ لیا۔