سیکرٹری حکومت پنجاب ٹورازم اینڈ آرکیالوجی ڈاکٹر احسان بھٹہ کا  ملتان کا دورہ 

48

ملتان،16 ستمبر (اے پی پی): سیکرٹری حکومت پنجاب ٹورازم اینڈ آرکیالوجی ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ملتان  کا دورہ  کیا۔ انہوں نے  نئی تعمیر ہونے والی سٹیٹ آف دی آرٹ میوزیم بلڈنگ کا معائنہ کیا  اور بلڈنگ کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا ۔سیکرٹری ٹورازم ڈاکٹر احسان بھٹہ نے بلڈنگ کے تعمیراتی کام کو سراہا ۔عمارت کی تعمیر میں کمیونیکشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کی خدمات کی تعریف کی ۔ اور بلڈنگ کے لئے جگہ کی فراہمی کے حوالے سے سابق کمشنر ملتان جاوید اختر محمود کی کاوشوں کو  بھی سراہا ۔ سیکرٹری ٹورازم ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ایک ماہ کے اندر 4 گیلریوں میں نوادرات رکھنے  اور  میوزیم کے احاطہ میں شجرکاری کی بھی ہدایت کی ۔ سیکرٹری ٹورازم ڈاکٹر احسان بھٹہ نے افسران کے اجلاس کی صدارت بھی کی ۔ اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثر ہونے والی آثار قدیمہ عمارتوں کا بھی جائزہ لیا گیا  اورسیلاب سے متاثر عمارتوں کی بحالی کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔

سیکرٹری ٹورازم ڈاکٹر احسان بھٹہ نے سیاحتی بس کا جائزہ لیا اور بہتری لانے کی ہدایت کی ۔ سیکرٹری ٹورازم ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ٹی ڈی سی پی کو سیاحتی بس میں طلباء کے مختلف میوزیم کے ٹورز پلان کرنے کی ہدایت بھی کی ۔اس موقع پر ڈی ڈی / ایس ڈی او آرکیالوجی سجاد احمد، منیجر ٹی ڈی سی پی حیدر رضا  اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ موجود تھے۔