بدھ مت کے پیشواوں پر مشتمل بین الاقوامی وفد کا لاہور میوزیم کا دورہ

19

لاہور 16 ستمبر ( اے پی پی ) بدھ مت  کی پیشواوں پر مشتمل بین الاقوامی وفد نے لاہور میوزیم کا دورہ کیا۔وفد نے گندھارا تہذیب سے وابستہ نوادرات اور تاریخی اشیا کا معائنہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور میوزیم عاصم رضوان نے وفد کو بدھ مت دور کے نوادرات پر بریفنگ دی۔بدھ مت نے فاسٹنگ بدھا مجسمے کے سامنے مراقبے کی نشست کی۔وفد نے لاہور میوزیم میں نوادرات کو جنوبی ایشیا کے عظیم ورثے کی علامت قرار دیا حکومت پنجاب اور لاہور میوزیم انتظامیہ کے تحفظ ورثہ اقدامات کو سراہا۔

بدھ مت  پیشواوں کے وفد نے  مذاہب اور تہذیبوں میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان کے عوام اور حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔