پنجاب کے سب سے بڑے اسٹیٹ آف دی آرٹ انٹیگریٹڈ پولیس خدمت مرکز کا افتتاح

17

قصور،17ستمبر(اے پی پی)پنجاب کے سب سے بڑے انٹیگریٹڈ پولیس خدمت کا افتتاح کردیاگیا۔

آرپی اوشیخوپورہ ریجن اطہراسماعیل اور ڈی پی اوقصورمحمدعیسیٰ خاں نے چونیاں میں پنجاب کے سب سے بڑے اسٹیٹ آف دی آرٹ انٹیگریٹڈ پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کردیا۔ایک ہی چھت تلے شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ، گمشدگی رپٹ اورلائسنس سمیت 14 سہولیات فراہم کی جائیں گی، خدمت مرکزمیں میثاق سنٹر، تحفظ مرکز،ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کے ساتھ ساتھ لائبریری اور کیفے ٹیریا بھی بنایاگیاہے۔اس موقع پرآرپی او شیخوپورہ ریجن اطہراسماعیل نے بتایا کہ انٹیگریٹڈ پولیس خدمت مرکز کا قیام چونیاں کی عوام کیلئے پنجاب پولیس کا شاہکار اور سنگ میل ثابت ہوگا،1863ء کے بعد تھانہ سٹی چونیاں کے آثار قدیمہ عمارت کو اسی حالت میں مہارت کے ساتھ رینوویٹ کیاگیا،چونیاں کی عوام کا آثارقدیمہ کو محفوظ بناتے ہوئے سٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مرکز کے قیام پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین۔