چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور کوچ اظہر محمود کی ملاقات

18

لاہور، 23ستمبر ( اے پی پی): چیئرمین پاکستان  کرکٹ  بورڈ  محسن   نقوی  سے پاکستان  ٹیسٹ  ٹیم  کے کپتان  شان مسعود  اور کوچ اظہر  محمود  کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں جنوبی  افریقہ  کے  خلاف ٹیسٹ  سیریز  کی تیاریوں  کے  سلسلے  میں  گفتگو ہوئی ۔محسن  نقوی نے کہا کہ جنوبی  افریقہ  کے  خلاف  ٹیسٹ  سیریز  کے  لئے  میری پوری سپورٹ آپ کے ساتھ  ہے۔ ملاقات میں ٹیسٹ  ٹیم  کے حوالے  سے  کپتان شان مسعود  اور کوچ اظہر محمود  کو فری ہینڈ دے دیا گیا۔