پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدہ کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے

19

قصور، 25 ستمبر (اے پی پی):پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدےکو نا صرف ملک میں بلکہ دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔

معرکہ حق میں ہونے والی تاریخ ساز کامیابی کے بعد دنیا بھر اور خاص کر اسلامی ممالک نے مان لیا ہے کہ پاکستانی فوج اور منتخب حکومت وطن عزیز کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں ، معرکہ حق میں کامیابی اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ سے دنیا بھر میں پاکستان اور پاکستانیوں کا وقار بلند ہوا ہے۔

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ وہ ایک مضبوط اور دفاعی اعتبار سے خودمختار ملک ہے۔پاکستان اور سعودی عرب میں ہونے والے دفاعی معاہدےسے ناصرف دونوں دوست ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ خطے میں طاقت کےتوازن اور اعتماد کو فروغ ملے گا۔