وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ویٹی کن سٹی کے سفیر کی ملاقات

76

اسلام آباد:30 ستمبر(اے پی پی): وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ویٹی کن سٹی کے سفیر آرچ بشپ گرمانو پینموٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رحجان ، دہشت گردی، اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکومت معاشرے کے ہر فرد کی شمولیت، رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت پاکستان نے اقلیتوں کو سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔