ملتان ، شہر میں مثالی صفائی کے لئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو خصوصی ٹاسک

31

ملتان ، یکم اکتوبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے تحت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو شہر میں مثالی صفائی کے لئے خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے گلی محلوں کا دورہ کرکے صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا اور شہریوں سے ملاقات میں ان سے براہِ راست صفائی کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی اور کمرشل علاقوں سے کوڑا کرکٹ اور ملبہ جات کی فوری تلفی کے لئے اضافی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔اس موقع پر ڈویژنل ہیڈ آپریشن انوار الحق نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی اور حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے مزید کہا کہ نجی کنٹریکٹرز اپنی بھرپور ذمہ داری ادا کریں تاکہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔