کولمبو، 06 اکتوبر(اے پی پی): آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں انڈیا کے خلاف میچ کے بعد پاکستانی گیند باز ڈیانا بیگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منیبہ کے رن اؤٹ کا معاملہ حل ہوچکا۔ گزشتہ میچز کو دیکھتے ہوئے ٹاسک کا فیصلہ صحیح تھا،چیز کرتے ہوئے بھی گیند بلے پر آرہا تھا۔ ڈیانہ بیگ نے کہا کہ یہ پیج فاسٹ برکے لیے اچھی وکٹ تھی۔
ڈیانا نے کہا کہ ٹارگٹ اچھا تھا لیکن جلد وکٹ گرنے سے میچ ہاتھ سے نکل گیا،ہمارے ذہن میں 220 کا ٹارگٹ تھا میچ میں اوورز کی ترتیب سب پلان کے مطابق تھا۔
انہوں نے کہا کہ انجریز کے بعد بھی اپنا بہترین کھیل پیش کرنا میرے لئے فخر ہے۔ فاطمہ کو رول ماڈل کے طور پر دیکھتے ہوئے باقی باؤلرز بھی بیٹنگ پریکٹس کرتے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر ٹیم کےلئے زیادہ سے حصہ ڈال سکیں۔











