اسلام آباد، 10 اکتوبر (اے پی پی ):لوک ورثہ میں تین روزہ بلوچستان گرینڈ ٹوارزم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا جس میں بلوچستان کے ادب، ثقافت اور سیاحت سے متعلق نمائش، کلچرل شو، صوبائی موسیقی اور رقص اور پینل ڈسکشنز جاری رہیں گی۔
فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ وزیر اعلی بلوچستان، میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان مہمان نواز لوگوں کا خطہ ہے، یہاں کے لوگوں کی طرح یہاں کے صحرا، پہاڑ، ساحل، باغات اور جنگلات سحر انگیز ہیں، بلوچستان میں سیاحت کے مہترین مواقع موجود ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں تہذیب، ثقافت اور سیاحت کو سمجھنے کے لیے بہترین جگہ بلوچستان ہے۔ بلوچستان گورنمنٹ سیاحت کے فروغ کے لیے تین سالہ پلان پر کام کر رہی ہے جس میں روابط کی حوصہ افزائی کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ پارٹنرز کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر بلوچی فنکاروں اور دستکاروں کی طرف سے بلوچیستان کے ادب، فنون لطیفہ اور ثقافت سے متعلق سٹالز لگاۓ گئے تھے۔ وفاقی وزیر براۓ قومی ورثہ و ثقافت اور گزیب کھچی، وزیر اعلی بلوچستان، ایم ڈی پی ٹی ڈی سی، آفتاب الرحمان رانا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے ثقافتی نمائش کا دورہ کیا۔











