وفاقی وزیر مذہبی امور کی سربراہی میں ڈپنڈنٹ حج کمپنیوں کے ساتھ جائزہ اجلاس

13

اسلام آباد، 10 اکتوبر (اے پی پی ) :وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی سربراہی میں پرائیویٹ حج سکیم کے تحت  ڈپنڈنٹ حج کمپنیوں(DHCs) اور ہوپ سینٹرل، زونل کے عہداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اس امر کا جائز لیا گیا کہ ابھی تک پرائیویٹ سکیم کے تحت 40 ہزار عازمین حج کی بکنگ مکمل ہوئی ہے جبکہ کوٹہ 60 ہزار مختص ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظور شدہ حج پالیسی 2026 کے تحت پرائیویٹ عازمینِ حج کی رجسٹریشن کا عمل 17 اکتوبر تک مکمل کرنا لازمی ہے۔

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نےتمام DHCs کو بقایا 7 دنوں میں 20 ہزار پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ  مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

سردار محمد یوسف نے DHCs کو پرائیویٹ عازمینِ حج  کی بکنگ مکمل کرنے کے لیے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی تاکہ مقررہ تاریخ تک بکنگ کو ممکن بنایا جا سکے۔