اسلام آباد، 15 اکتوبر (اے پی پی): نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کے حوالے سے پیش کی گئی بولی کی منظوری دی گئی، جو مقررہ ریفرنس پرائس سے زیادہ تھی۔ اس پیش رفت سے متحدہ عرب امارات کی نامزد سرکاری کمپنی کے ساتھ ممکنہ سرکاری سطح کے معاہدے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کی راہ ہموار ہوگی۔
ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے نجکاری کمیشن اور اس عمل سے وابستہ تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات اور شفاف نجکاری کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء، سیکریٹریز اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔











